امریکہ: ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

ریاست کیلیفورنیا میں 8 نومبر سے جاری جنگل کی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی، 251 افراد لاپتہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

1094702
امریکہ: ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں 8 نومبر سے جاری جنگل کی آگ  پر اتوار کے صبح سے مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس دوران ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ریاست کے شمال میں پیراڈائز قصبے کو لپیٹ میں لینے والی "کیمپ فائر" کے نام سے پہچانی جانے والی اس آگ پر اتوار کی صبح سے مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور امدادی کاموں کے دوران مزید 2 افراد کی لاشیں ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

آفت میں لاپتہ ہونے والے 251 افراد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں  جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

آفت میں تقریباً 14 ہزار گھر، 514 کاروباری مراکز  اور 4 ہزار 265 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

تقریباً 620 کلو میٹر  پر پھیلی ہوئی اس آگ کا رقبہ شکاگو کے رقبے کے برابر  ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ "کیمپ فائر" کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جانی نقصان کا سبب بننے والی جنگل کی آگ تھی۔



متعللقہ خبریں