خاشقجی کا قتل سعودی ولی عہد کے حکم پر ہوا، سی آئی کا دعوی

15 سعودی ایجنٹ  خصوصی  طیارے کے ذریعے استنبول آئے اور سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کیا

1089738
خاشقجی کا قتل سعودی ولی عہد کے حکم پر ہوا، سی آئی کا دعوی

امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)  نے دعوی کیا ہے کہ  سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے حکام  نے خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے بعد کانگریس سمیت امریکی انتظامیہ کے مختلف اداروں کو  میں کہا ہے کہ اس کے تجزیے کے مطابق مذکورہ قتل میں سعودی ولی عہد کا ہاتھ ہے۔ تا ہم  سعودی حکومت  نے جواباً کہا ہے کہ محمد بن سلمان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، دوسری جانب  وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ دونوں نے اس خبر پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی تحقیقات  سے پتہ چلا ہے کہ 15 سعودی ایجنٹ  خصوصی  طیارے کے ذریعے استنبول آئے اور سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کا پہلا واضح  بیان  ہے جس میں صاف صاف اس واقعے میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے۔ واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کی خاتون ترجمان نے سی آئی اے کے اس مجوزہ تجزیے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔



متعللقہ خبریں