امریکہ: یہودی عبادت گاہ پر حملہ 11 افراد ہلاک

پینسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ایک یہودی عبادت گاہ پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

1077071
امریکہ: یہودی عبادت گاہ پر حملہ 11 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست پینسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ایک یہودی عبادت گاہ پر مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پٹسبرگ  کے سوشل سکیورٹی  کے ڈائریکٹر  وینڈل ہِسرچ کے بیان کے مطابق حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق حملہ آور 46 سالہ امریکی شہری رابرٹ بوورس تھا جسے حراست میں لے کرہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور جرائم پیشہ نہیں تھا اور حملے کے وقت "تمام یہودیوں کو مر جانا چاہیے" کے نعرے لگا رہا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کی مذمت کی ہے اور حملہ آور کے لئے پھانسی کی  سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے انڈیاناپولیس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ شیطانی، ناقابل یقین اور ناقابل فہم یہودی مخالفت پر مبنی ہے۔

6نومبر کو متوقع ضمنی انتخابات  سے قبل کاشتکاروں سے خطاب کے  دوران صدر ٹرمپ نے ایک راہب اور ایک یہودی پیشوا کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دعا کرنے کو کہا۔

حملے کے بعد نیو یارک کی یہودی عبادت گاہوں پر سکیورٹی فورسز متعین کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں