یہ واشنگٹن ہے، یہاں انسان اپنے عہدے چھوڑ سکتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میٹیس کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ہمارے درمیان اچھی افہام و تفہیم پائی جاتی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں تو عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ ایک نقطے کے بعد ہر کوئی علیحدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ

1068634
یہ واشنگٹن ہے، یہاں انسان اپنے عہدے چھوڑ سکتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹیس  کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میٹیس کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ہمارے درمیان اچھی افہام و تفہیم پائی جاتی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں تو عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ ایک نقطے کے بعد ہر کوئی علیحدہ ہو سکتا ہے"۔

صدر ٹرمپ نے امریکہ کے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کے "60 منٹ" نامی پروگرام میں اپنے کابینہ میں تبدیلیوں کے بارے میں بیانات جاری کئے۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا جیمز میٹیس اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے یا نہیں صدر ٹرمپ نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا بلکہ کہا ہے وزیر دفاع نے انہیں عہدے سے الگ ہونے کی خواہش سے متعلق کسی ارادے سے آگاہ نہیں کیا۔   ان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں،  ہمارے درمیان اچھی افہام و تفہیم پائی جاتی ہے لیکن اگر وہ عہدے سے الگ ہونا چاہتے ہیں تو ہو سکتے ہیں۔ ایک نقطے کے بعد ہر کوئی الگ ہو سکتا ہے ۔ یہ واشنگٹن ہے، یہاں انسان اپنے عہدوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  میٹیس کے بارے میں اس بیان نے عوام میں میٹیس کے عہدے سے مستعفی ہو سکنے سے متعلق مباحث میں دوبارہ سے شدت پیدا کر دی ہے کہ "اگر آپ حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں وہ تھوڑے ڈیموکریٹ ہیں" ۔

دوسری طرف ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ  کابینہ میں بعض افراد کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اگرچہ اس بارے میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم رائے عامہ کے سامنے ایک تواتر سے تنقید  کا نشانہ بنانے پر عوام کے ذہن میں وزیر انصاف جیف سیشن  کا نام ابھر  رہا ہے۔

معروف امریکی صحافی بوب وُڈ ورڈ  نے اپنی "خوف: ٹرمپ وائٹ ہاوس میں" نامی کتاب میں    میٹیس کے ٹرمپ پر سخت  الفاظ میں تنقید کرنے کا دعوی کیا تھا  تاہم بعد ازاں ٹرمپ نے بھی اور میٹیس نے بھی اس کی تردید کی تھی۔



متعللقہ خبریں