یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے 40 افراد ہلاک

افریقی ملک یوگنڈا میں واقع کوہ ایلگون کے بڑے بڑے پتھروں سمیت مٹی کے تودے ڈھلان میں بنائے گئے مکانات پر گرے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے

1067290
یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے 40 افراد ہلاک

افریقی ملک یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق، ملک کے مشرقی حصے میں واقع کوہ ایلگون کے بڑے بڑے پتھروں سمیت مٹی کے تودے ڈھلان میں بنائے گئے مکانات پر گرے۔

اس دوران مکینوں  اور مویشیوں کی ایک بڑی تعداد مٹی اور چٹانوں  کی لپیٹ میں آگئی۔

 علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 یہ علاقے کینیا کی سرحد کے قریب  واقع ہیں۔

 



متعللقہ خبریں