سمندری طوفان" مائیکل " کی تباہی ،7 افراد ہلاک

امریکہ  میں شدید سمندری طوفان" مائیکل" سے شمالی کیرولائنا میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے

1067168
سمندری طوفان" مائیکل " کی تباہی ،7 افراد ہلاک

امریکہ  میں شدید سمندری طوفان" مائیکل" سے شمالی کیرولائنا میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کے بعد طوفان کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

 طوفان سے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بدترین تباہی ہوئی ہے۔

خبر کے مطابق، سمندری طوفان "مائیکل" فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولائنا پہنچ چکا ہے تاہم اُس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہو گئی ہے۔

کیرولائنا کے علاقے statesville میں درخت ایک گاڑی پر گرنے سے 38 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔

اِس سے پہلے جب طوفان فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو اُس کی شدت انتہائی درجے کے طوفان سے صرف ایک درجہ کم تھی۔

پین ہینڈل کا علاقہ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  فلوریڈا ، الاباما اور جارجیا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ سے زائد گھر بدستور بجلی سے محروم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں