جمہوریہ کانگو: پیٹرول سے بھرے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم، کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی

پیٹرول سے بھرے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی

1063831
جمہوریہ کانگو: پیٹرول سے بھرے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم، کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی

جمہوریہ کانگو میں پیٹرول سے بھرے ٹینکر اور ٹرک کے تصادم سے ہونے والے دھماکے کے  نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کانگو مرکزی صوبے کے عبوری گورنر 'آتو ماتوبوآنا 'کے مقامی پریس کے لئے جاری کردہ بیان  کے مطابق دارالحکومت کنشاسا  اور ملک کے مغربی علاقے ماتادی کے درمیان واقع گاوں مبوپا کے قریب پیٹرول سے بھرے ٹینکر اور ٹرک میں تصادم ہو گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹینکر اور ٹرک  کے ڈرائیوروں کے درمیان  بحث مباحثے کے دوران ٹینکر سے پیٹرول رسنا شروع ہو گیا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

صوبائی حکام کے مطابق زخمیوں  میں سے بعض کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں