امریکہ: امیدوار کیوینو کو سینیٹ نے امیدوار بننےکی منظوری دے دی

ری پبلیکن کمیٹی نے امریکی سپریم کورٹ کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد بریٹ کیوینو کے نام کی منظوری دی ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے الزامات کے خلاف ایف بی آئی کی تفتیش ہونی چاہیئے

1058944
امریکہ: امیدوار کیوینو کو سینیٹ نے امیدوار بننےکی منظوری دے دی

ری پبلیکن کمیٹی نے امریکی سپریم کورٹ کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد بریٹ کیوینو کے نام کی منظوری دی ہے لیکن اعتدال پسند ری پبلیکن سینیٹر جیف فلیک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سینیٹ کے حتمی ووٹ سے قبل نامزد جج کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر ایف بی آئی کی تفتیش ہونی چاہیئے۔

فلیک کی مداخلت کا مطلب یہ ہے کہ نامزدگی کے بارے میں سینیٹ کے حتمی ووٹ میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو سکتی ہے تاکہ ایف بی آئی کی ممکنہ تفتیش مکمل ہو اگر ری پبلیکن پارٹی کے دیگر قائدین اس پر رضامند ہوتے ہیں۔

فلیک نے کہا کہ میں نامزد جج سے متعلق اِسی سوچ کو آگے بڑھانے کے لیے رائے دہی میں حصہ لوں گا‘‘۔

اس سے قبل گزشتہ  جمعرات ڈرامائی شہادت کا دِن تھا جب نامزد جج  بریٹ کیوینو اور کرسٹین بلیسی فورڈ نے بیان حلفی ریکارڈ کرائے جس دوران ڈاکٹر فورڈ نے کیوینو پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا۔

 

 



متعللقہ خبریں