یورپی یونین اقوام متحدہ کے اصلاحاتی پروگرام کی حمایت کرتی ہے :ٹسک

یورپی  یونین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے  کہا ہے کہ  یورپی یونین  اقوام متحدہ   کی موجودہ اصلاحاتی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے

1058289
یورپی یونین اقوام متحدہ کے اصلاحاتی پروگرام کی حمایت کرتی ہے :ٹسک

 یورپی  یونین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے  کہا ہے کہ  یورپی یونین  اقوام متحدہ   کی موجودہ اصلاحاتی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے ۔

 ٹسک نے  یہ یہ بات  اقوام متحدہ کے 73 ویں  عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی اور  مطالبہ کیا کہ  عالمی قائدین   ان پالیسیوں  کی کامیابی کے لیے  اپنی کوششیں صرف کریں ۔

انہوں نے کہا کہ  ان پالیسیوں   کی اشد ضرورت تھی   جن کے نفاذ میں ویسے ہی تاخیر ہو چکی ہے  لہذا   جتنا جلد ممکن ہو سکے انہیں نافذ العمل بنایا جائے ۔

 شامی بحران سے متعلق ٹسک نے  کہا کہ یہ جنگ جاری رہنے تک  عوام کا خون  بہتا رہے گا   لہذا  ضرورت اس بات کی  ہے کہ ادلب   میں ایک محفوظ علاقے  کے قیام  کے سمجھوتے پر فوری  عمل درآمد کیا جائے ۔

 لیبیا   کی صورت حال کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ  عدم استحکام سے تنگ آکر لوگوں نے   غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا راستہ ڈھونڈ  ا ہے  جن میں بعض ایجنٹ بھی  شامل ہیں جو کہ  ان لوگوں کو ورغلاتےہیں۔



متعللقہ خبریں