ایران کا فائیو پلس ون ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا: وال اسٹریٹ جنرل

رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کو امید ہے کہ چین، ہندوستان اور ترکی ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یوں ٹرمپ حکومت کی مدت ختم ہونے تک ایٹمی معاہدہ آگے بڑھتا رہے گا

1056508
ایران کا  فائیو پلس ون ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا: وال اسٹریٹ جنرل

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یورپی حکام امریکی پابندیوں اور یورپی کمپنیوں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی راہوں کا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کو امید ہے کہ چین، ہندوستان اور ترکی ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور یوں ٹرمپ حکومت کی مدت ختم ہونے تک ایٹمی معاہدہ آگے بڑھتا رہے گا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی حکام کا خیال ہے کہ امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے میں ایران کے ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کا انحصار غیر یورپی ملکوں کی جانب سے تیل کی خریداری جاری رہنے پر ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق یورپ والوں کو یقین ہے کہ امریکی ووٹرز سن دو ہزار بیس کے انتخابات میں ایسے صدر کا انتخاب کریں گے جو موجودہ پالیسیوں سے یوٹرن لے کر پچھلے ٹریک پر واپس آ جائے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں