تین ماہ کی بچی نےجنرل اسمبلی کےسربراہی اجلاس میں شرکت کرکےنئی تاریخ رقم کردی،جانیے کس شخصیت کی بچی ؟

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جہاں تمام ممالک کی اعلیٰ شخصیات اہم موضوع پر تقاریر کر رہے تھے وہیں پہلی مرتبہ اسمبلی ہال ایک 3 ماہ کے بچے کی کلکاریوں سے بھی گونجتا رہا

1056541
تین ماہ کی بچی نےجنرل اسمبلی کےسربراہی اجلاس میں شرکت کرکےنئی تاریخ رقم کردی،جانیے کس شخصیت کی بچی ؟

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں  شرکت کرکے تاریخ رقم کردی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جہاں تمام ممالک کی اعلیٰ شخصیات اہم موضوع پر تقاریر کر رہے تھے وہیں پہلی مرتبہ اسمبلی ہال ایک 3 ماہ کے بچے کی کلکاریوں سے بھی گونجتا رہا۔ یہ مسحور کن آوازیں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی 3 ماہ کی بیٹی کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ننھے مہمان کے ساتھ انٹری دی، تین ماہ کی نیو کو اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی پاس جاری کیا گیا، جس پر پیدائش کے بعد لی گئی پہلی تصویر لگی تھی۔

ننھی نیوی تے آروہ اجلاس میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تین ماہ کی نیو والد کی گود میں اپنی ماں کو خطاب کرتے دیکھتی رہی تو کبھی دنیا بھر کے نمائندگان کو اپنی معصوم حرکتوں سے متوجہ کرتی رہی۔

خیال رہے اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا جب کسی 3 ماہ کے بچے نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کی ہو۔

یاد رہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا نے بے نظیر کی سالگرہ والے دن بیٹی کو جنم دیا تھا، یہ خبر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی تھی۔



متعللقہ خبریں