مالدیپ میں انتخابات،حزب اختلاف کے لیڈر کی خلاف توقع کامیابی

مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حیران کن طور پر  حزب اختلاف  کے امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہو گئے ہیں جنہیں 58٫3 فیصد ووٹ ملے

1055379
مالدیپ میں انتخابات،حزب اختلاف کے لیڈر کی خلاف توقع کامیابی

مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حیران کن طور پر  حزب اختلاف  کے امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہو گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ،انہیں58 اعشاریہ 3 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

 اُن کے مد مقابل اور چینی نواز عبداللہ یامین کو صرف41 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ ملے۔

 عبداللہ یامین دوسری مدت صدارت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔

 ابراہیم محمد صالح نے پرامن اقتدار کی منتقلی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 عبداللہ یامین اپنے زیادہ تر مخالفین کو قید کر چکے ہیں یا پھر وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں