میں نے کب کہا کہ اسد کو قتل کروادیا جائے:ٹرمپ کی تردید

باب ووُڈورڈ کی نئی کتاب میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اپریل 2017 میں شامی شہریوں پر کیمیائی حملوں کے بعد ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع سے کہا تھا کہ وہ بشار الاسد کو قتل کروا دیں جس کی ٹرمپ نے تردید کر دی ہے

1044243
میں نے کب کہا کہ اسد کو قتل کروادیا جائے:ٹرمپ کی تردید

اسرائیلی  خفیہ  امور کے وزیر    اسرائیل کاٹس    نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کو قتل کرنے کے احکامات دیے تھے۔

یاد رہے کہ  امریکی صحافی نے اپنی نئی کتاب میں ٹرمپ پر یہ الزام لگایا ہے۔

اسرائیلی  وزیر  نے بتایا کہ انہیں ایسا علم کبھی بھی نہیں تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 واضح رہے کہ واٹر گیٹ رپورٹر باب ووُڈورڈ کی نئی کتاب Fear: Trump in the White House میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اپریل 2017 میں شامی شہریوں پر کیمیائی  حملوں کے بعد ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع سے کہا تھا کہ وہ بشار الاسد کو قتل کروا دیں۔

اس کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع جیمز میٹس نے  اس وقت  ٹرمپ کے ساتھ اتفاق کیا تھا لیکن جب شام میں امریکی فضائی کارروائیوں کی منصوبہ سازی کی گئی تو دانستہ طور پر محدود پیمانے پر گولہ باری کی گئی جس سے بشار الاسد کو خطرات لاحق نہ ہوئے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میٹس سے منسوب یہ بیانات  من گھڑت  ہیں جبکہ  وزیردفاع  جیمز میٹس نے بھی ووڈورڈ کی اس کتاب کو  مسترد  کرتے ہوئے کہا ہے یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں