مضبوط ادارہ بننے کےلیے اقوام متحدہ کو غیر جانبدارہونا پڑے گا:چین

چینی  صدر شی جن پنگ کے مطابق ،عالمی صورت حال میں جانبدارانہ رویوں  اور تجارتی  تحفظ نے عالمگیری  سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہےلہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ  ایک غیر جانبداراور مضبوط تنظیم بن جائے

1041882
مضبوط ادارہ بننے کےلیے اقوام متحدہ کو غیر جانبدارہونا پڑے گا:چین

چینی  صدر شی جن پنگ  نے کہا ہے کہ  آج کی دنیا کو ایک مضبوط اور  ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ۔

 چینی دفتر خارجہ کے مطابق  صدر نے یہ بات  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کے دوران کہی ۔

چینی صدر نے  کہا کہ موجودہ عالمی صورت حال میں جانبدارانہ  رویوں  اور تجارتی  تحفظ نے عالمگیری  سیاسی نظام   کو نقصان پہنچا یا ہے  لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ  ایک غیر جانبدار  اور مضبوط تنظیم بن جائے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی  کہ  عالمی  سیاسی میدان میں   توازن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے  اور   یہ تمنا ہے کہ  تمام طرفین تجارتی لین دین    اور اس میں آسانی  لانے کےلیے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ  دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے ۔

 شی جن پنگ نے  کہا کہ افریقہ میں امن و امان اور    ترقی   میں تعاون کےلیے اقوام متحدہ پر بھاری ذمے داری  عائد ہوتی ہے  جس کے جواب میں  گوٹیرس نے کہا کہ  افریقہ  میں امداد کی بحالی  ہمارے ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کی  دلیل چین۔افریقہ  تعاون اجلاس میں  اقوام  متحدہ کی شرکت   کی صورت میں موجود ہے ۔

   سیکریٹری جنرل  گوٹیرس نے یہ  بھی کہا کہ   اس وقت  بیشتر ممالک     قطبیت کا شکار ہیں جسے ختم کرنے لیے چینی قیادت ہماری مدد کر سکتی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں