امریکہ شام میں ایک نئے فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہے: روس

امریکہ کے کیمیائی اسلحے کے استعمال کا بہانہ کر کے شام میں ایک نئے فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہونے سے متعلق اشارے مل رہے ہیں اور روس کو اس پر تشویش ہے: اناتولی آنتونوو

1040305
امریکہ شام میں ایک نئے فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہے: روس

امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی آنتونوو نے واشنگٹن کو شام کے موضوع پر ماسکو کے اندیشوں سے آگاہ کیا ہے۔

روسی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے کیمیائی اسلحے کے استعمال کا بہانہ کر کے شام میں ایک نئے فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہونے سے متعلق اشارے مل رہے ہیں اور روس کو اس پر تشویش ہے۔

آنتونوو نے کہا ہے کہ ایسا کوئی آپریشن شام میں ایک نئے تناو کا سبب بنے گا۔

انہوں نے شام کے خلاف  غیر حقیقی اور غیر قانونی جارحیت  کے مقابل امریکہ کو متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ  روس امید کرتا ہے کہ امریکی حکومت شام میں دہشت گردوں کے کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے کا سدباب کرنے کے لئے کوششیں کرے گی اور اس معاملے میں ذمہ دارانہ روّیہ اختیار کرے گی۔



متعللقہ خبریں