ٹرمپ نسلی کشیدگی کو ہوا دے رہےہیں:جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے ملک کے جنوبی حصوں میں زرعی باغات پر ملکیت کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مسترد کردئیے ہیں

1036937
ٹرمپ نسلی کشیدگی کو ہوا دے رہےہیں:جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے ملک کے جنوبی حصوں میں زرعی باغات پر ملکیت کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مسترد کردئیے ہیں ۔

صدرٹرمپ کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی حکومت نے کہا ہے کہ ٹرمپ  نسلی کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جس کا مقصد قوم کو تقسیم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو جنوبی افریقہ کی زمین اور باغات پرقبضے اوربڑے پیمانے پر کسانوں کی ہلاکت کے معاملے کا بغور جائزہ لینے کو کہا ہے۔



متعللقہ خبریں