بحیرہ قزوین کی سمندری حدود کا تنازعہ ،5 ہمسایہ ممالک متفق ہوگئے

بحیرہ  قزوین   سے ملحقہ5 ممالک نے  سمندری حدود کی قانونی حیثیت کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں

1030874
بحیرہ قزوین کی سمندری حدود کا تنازعہ ،5 ہمسایہ ممالک متفق ہوگئے

بحیرہ  قزوین   سے ملحقہ5 ممالک نے  سمندری حدود کی قانونی حیثیت کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

 اس موقع پر قزاقستان کے صدر نورسلطان نذر بائیف نے تسیلم کیا کہ اس اتفاق رائے تک پہنچنا ایک مشکل کام تھا۔

 سوویت یونین کے خاتمے کے ساتھ ہی بحیرہ قزوین  میں موجود قدرتی ذخائر کے حوالے سے 5 ممالک میں تنازعہ پیدا ہو گیا تھا مگر اب روس، ایران، قزاقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے مابین اس علاقے میں اقتصادی ترقی اور عسکری موجودگی کے حوالے سے مسائل حل ہو گئے ہیں۔

اس معاہدے پر قزاقستان کے شہر اکتاؤ میں دستخط کیے گئے۔



متعللقہ خبریں