جارجیا کی نیٹو میں شمولیت ایک خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے: دمتری میدویدیف

جارجیا کی نیٹو میں شمولیت ایک خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ صورتحال تباہ کن نتائج پیدا کر سکتی ہے ہم نہیں سمجھ سکے کہ  آخر اس کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی ہے: دمتری میدویدیف

1026692
جارجیا کی نیٹو میں شمولیت ایک خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے: دمتری میدویدیف

روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ جارجیا کی نیٹو میں شمولیت ایک خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ صورتحال تباہ کن نتائج پیدا کر سکتی ہے ہم نہیں سمجھ سکے کہ  آخر اس کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی ہے۔

ایک ریڈیو پروگرام میں جاری کردہ بیان میں میدویدیف  نے کہا ہے کہ اوسیٹیا میں سال 2008 میں شروع ہونے والی جنگ کا قبل از وقت سدباب کیا جا سکتا تھا لیکن ایک ناگزیر نتیجہ نہ ہونے کے باوجود یہ جنگ لڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جارجیا کی نیٹو میں شمولیت بھی خوفناک جھڑپ کا سبب بن سکتی ہے اور تباہ کن نتائج پیدا کر سکتی ہے ۔ ہم نہیں سمجھ پا رہے کہ اس کی ضرورت آخر کیوں   محسوس کی جا رہی ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کچھ عرصہ قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  تمام نیٹو اراکین جارجیا کی نیٹو رکنیت کے لئے کام کرنا جاری کھیں گے۔

دوسری طرف نیٹو کے رکن لتھوانیا، لٹویا اور پولینڈ  کے وزرائے خارجہ مذاکرات کے لئے آج  جارجیا کے دارالحکومت تبلیس  کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "نیٹو کے جارجیا اور یوکرائن کو رکنیت دے کر وسعت اختیار کرنے کو ہم نہایت درجے منفی  خیال کریں گے"۔



متعللقہ خبریں