کیمرون کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ،163 قیدی موقع پا کر فرار

شمال مغربی کیمرون  کے  علاقے اینگلو فون  کی ایک جیل  پر مسلح حملے کے دوران 163 قیدی  موقع  کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرار ہو گئے

1022158
کیمرون کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ،163 قیدی موقع پا کر فرار

شمال مغربی کیمرون  کے  علاقے اینگلو فون  کی ایک جیل  پر مسلح حملے کے دوران 163 قیدی  موقع  کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرار ہو گئے۔

 علاقے کے  کمشنر  ولیئم  بینوئٹ   نے مقامی ریڈیو  پر گفتگو کرتے  ہوئے  بتایا کہ   50 کے قریب مسلح افراد نے جیل میں داخلے کے وقت اندھا دھند  فائرنگ   کی   اور  بعد ازاں پٹرول چھڑک کر عمارتوں  کو آگ لگا دی ۔

 کمشنر  بینوئٹ  نے کہا کہ اس بھگدڑ سے فائدہ اٹھاتےہوئے 163 قیدی جیل سے فرارہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں