ایران کی دھمکیاں بین الاقوامی رد عمل کا باعث بنیں گی، امریکی وزیر دفاع

امریکہ فی الوقت ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا

1021352
ایران کی دھمکیاں بین الاقوامی رد عمل کا باعث بنیں گی، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس  نے  ایران کی جانب سے آبنائر ہرمز کو آمدورفت کے لیے بند کرنے کی دھمکی کے حوالےسے کہا کہ  یہ چاہے کچھ بھی کہے اسے ایک بین الاقوامی جواب دیا جائیگا۔

عمان کے وزیر ِ خارجہ یوسف الا علاوی  سے ملاقات کے بعد امریکہ وزارت دفاع میں  پریس  بریفنگ دینے والے  ماتھیس نے   ایران کی آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ"ایران اس سے پیشتر بھی متعدد بار اس طرح کی دھمکیاں دے چکا ہے   جس کے بعد عالمی برادری نے اس مقام کو آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے  کے زیر مقصد علاقے کو جنگی بحری جہاز روانہ کیے  تھے۔ "

چونکہ یہ عمل  بین الاقوامی مواصلات و نقل و حمل کے خلاف ایک حملہ تصور کیا جائیگا لہذا  یہ جو کچھ بھی کرلے عالمی برادری اسے  مناسب جواب ضرور دے گی۔

انہوں نے ایک اخباری نمائندے کے سوال کہ اس بات کا دعوی کیا جا رہا ہے کہ امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریوں میں  ہے۔  جس پر ماتھیس نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ کہ آسڑیلوی  میڈیا نے  یہ خبر کہاں سے حاصل کی ہے، لیکن میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ فی الحال ہماری ایسی کوئی تیاری نہیں ہے اور یہ  خبریں مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی اے ابی سی چینل سے بات کرنے والے ایک آسڑیلوی سرکاری افسر  نے دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ آئندہ ماہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں