"مقدس پدر" ہمارے پادری کو فارغ کرتے تو اچھا ہوتا :آسٹریلوی وزیراعظم

آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبُل نےپوپ فرانسس سے کہا ہے کہ انہیں اُس آسٹریلوی  پادری کو منصب سے فارغ کر دینا چاہیے تھا جسے جنسی جرائم کے ارتکاب پر بارہ  سال  کی قید سنائی گئی ہے

1015319
"مقدس پدر" ہمارے پادری کو فارغ کرتے تو اچھا ہوتا :آسٹریلوی وزیراعظم

آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبُل نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا  اور" مقدس پدر "پوپ فرانسس سے کہا ہے کہ انہیں اُس آسٹریلوی  پادری کو منصب سے فارغ کر دینا چاہیے تھا جسے جنسی جرائم کے ارتکاب پر بارہ  سال  کی قید سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے آرچ بشپ فلپ ولسن کو سن 1970 کی دہائی میں بچوں کے جنسی استحصال پر رواں مہینے کے اوائل میں عدالت نے مصدقہ شہادتوں کی بنیاد پر سزا سنائی تھی۔ ایڈیلیڈ شہر کے 67 سالہ سابق آرچ بشپ ولسن اپنے فرائض سے دستبردار ہو چکے ہیں اور انہوں نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

  بشپ  اس وقت ضمانت پر ہیں اور اُن کی اپیل پر عدالتی سماعت اگست میں ہو گی۔



متعللقہ خبریں