امریکی صدر کو اپنے آپ کو معاف کرنے کا حق حاصل ہے

وفاقی تحقیقات کے   معاملے میں  صدر کو لامتناہی   اختیارات  حاصل   ہیں

985290
امریکی صدر کو اپنے آپ کو معاف کرنے کا حق حاصل ہے

صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل رُوڈی گیو لیانی کا کہنا ہے کہ صدر کو اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

رُوڈی گیو لیانی  نے امریکہ ٹیلی ویژن چینل اے بی  کے   ایک  پروگرام میں  شرکت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور ان کے خلاف جاری روسی تحقیقات  کے  حوالے  سے سوالات کا جواب  دیا۔

روس  کے امریکی صدارتی انتخابات  میں مداخلت کرنے کے دعووں  اور ٹرمپ  کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ "ایک نامناسب  رابطہ" ہونے  کے  حوالے سے  سوال کا  جواب دہتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ پر  شدید دباؤ  ڈالا جا رہا ہے۔

ٹرمپ  کے قانونی مشراء کی جانب  سے  خصوصی اٹارنی  مولیر کو ایک  خط روانہ کرتے ہوئے  صدر  پر دباؤ نہ ڈالے  جا سکنے  کا  ذکر   کرتے ہوئے گیولیانی نے بتایا کہ  وفاقی تحقیقات کے   معاملے میں  صدر کو لامتناہی   اختیارات  حاصل   ہیں اور  یہ  کسی بھی وقت اپنے آپ کو  معاف کر نے کے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں