اسٹار بکس نے نسلیت کی تعلیم کے لئے اپنے 8 ہزار سے زائد شعبوں کو بند کر دیا
فرم کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار ملازمین کو 4 گھنٹے تک امتیازیت کا سدباب کرنے والی نسلی تعصب کی تعلیم دی گئی
امریکہ کی بین الاقوامی کافی چین اسٹار بکس نے کل ملک بھر میں اپنے 8 ہزار سے زائد شعبوں کو نسلیت کی تعلیم کے لئے بند کر دیا۔
فرم کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار ملازمین کو 4 گھنٹے تک امتیازیت کا سدباب کرنے والی نسلی تعصب کی تعلیم دی گئی اور اس دوران اسٹار بکس کے ملازمین کو ملک میں شہری حقوق کی جدوجہد پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
دنیا بھر میں 25 ہزار کے لگ بھگ شعبوں کی مالک فرم نے اس تعلیم کے امریکہ بھر کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ کافی چین اسٹار بکس کے فلاڈلفیا کے شعبے میں 12 اپریل کو 2 امریکی سیاہ فاموں کو بلا اجازت داخلے کے دعوے کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس واقعے کے خلاف شعبے کے سامنے احتجاج کیا گیا اور سوشل میڈیا میں اس کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
صومالیہ، دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف کاروائیوں میں تنظیم کے 59 ارکان غیر فعال
ملک کے گالگادود اور وسطی شابل علاقوں میں تنظیم کے خلاف فوجی کاروائیاں کی گئیں