نائیجریا میں دو خودکش حملوں میں 26 افراد ہلاک
امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد بتائی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شدگان میں کئی بچے بھی شامل ہیں
962469
نائیجیریا کے شہر مُوبی کی ایک مسجد پر کیے گئے دوہرے خود کش بم حملوں میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد بتائی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شدگان میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
پہلا خود کش حملہ اس مسجد پر بم دھماکے کی صورت میں کیا گیا۔ پھر کچھ ہی دیر بعد ایک دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو ایسے نمازیوں، مقامی تاجروں اور عام شہریوں کے ایک ہجوم کے عین وسط میں دھماکے سے اڑا دیا، جو اپنی جانیں بچانے کے لیے ایک قریبی جگہ پر جمع ہو گئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام ماضی میں مُوبی میں کئی بم حملے کر چکی ہے۔
متعللقہ خبریں
صومالیہ، دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف کاروائیوں میں تنظیم کے 59 ارکان غیر فعال
ملک کے گالگادود اور وسطی شابل علاقوں میں تنظیم کے خلاف فوجی کاروائیاں کی گئیں