جنیوا یمن کانفرنس: 3 ارب ڈالر کےعطیات مانگے جائیں گے

جنيوا ميں آج ہونے والی ايک خیراتی  کانفرنس ميں اقوام متحدہ کی جانب سے يمن کے ليے تين ارب ڈالر کی امداد کی اپيل کی جا ئے گی

943485
جنیوا یمن کانفرنس: 3 ارب ڈالر کےعطیات مانگے جائیں گے

جنيوا ميں آج ہونے والی ايک خیراتی  کانفرنس ميں اقوام متحدہ کی جانب سے يمن کے ليے تين ارب ڈالر کی امداد کی اپيل کی جا ئے گی  ۔

 اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيريش اس کانفرنس کا افتتاح کريں گے جبکہ سوئٹزرلينڈ اور سويڈن بھی اس کے شريک ميزبان ہيں۔

یاد رہے کہ يمن کی مجموعی  27 ملين آبادی میں سے تقريباً 22 ملين کو امداد درکار ہے۔

تین سال سے جاری جنگ کی وجہ سے يمن ميں18 ملين افراد کو کھانے پينے کی مناسب اشياء دستياب نہيں جبکہ8  ملین  فاقہ کشی     کا لقمہ بن چکےہیں۔

 اقوام متحدہ  یمن کی صورت حال  کو  اس وقت سب سے بڑا انسانی بحران قرار ديتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں