ایکواڈور نےجولیان اسانج کا دنیا سے رابطہ کاٹ دیا

ایکواڈور نے کہا ہے کہ لندن میں اس کے سفارتخانے میں موجود جولیان اسانج کو میسر انٹر نیٹ کی سہولت واپس لے لی گئی ہے

939951
ایکواڈور نےجولیان اسانج کا دنیا سے رابطہ کاٹ دیا

ایکواڈور نے کہا ہے کہ لندن میں اس کے سفارتخانے میں موجود جولیان اسانج کو میسر انٹر نیٹ کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد اسانج کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

 یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب اسانج نے روس پر عائد کیے گئے اس الزام پر سوال اٹھایا کہ سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر چار مارچ کو برطانیہ میں ہوئے کیمیائی  حملے  میں روس ملوث تھا۔

 وکی لیکس کے بانی سن2012سے لندن میں قائم ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور  اگر وہ وہاں سے باہر نکلے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں