فلپائن: ہوٹل میں آگ، 4 افراد ہلاک

منیلا میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، ہوٹل میں موجود 300 سے زائد مہمانوں کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے

932298
فلپائن: ہوٹل میں آگ، 4 افراد ہلاک

فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 منیلا کے شعبہ آفات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  صبح کے وقت لگنے  والی آگ میں ہوٹل کے 4 ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 ملازمین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تاہم ہوٹل میں موجود 300 سے زائد مہمانوں کو ہوٹل سے نکال لیا گیا ہے۔

منیلا شعبہ آفات کے سربراہ جونی یو نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں تاحال اس کاپتہ نہیں چلا سکیں کہ آگ ہوٹل  سے شروع ہوئی  ہے یا  اس میں موجود جواء خانے سے  تاہم آگ بجھانے کی کاروائیوں کے فوری آغاز اور ہوٹل سے مہمانوں کے فوری انخلاء کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا سدباب ہو گیا ہے۔

یو نے کہا ہے کہ دھوئیں سے شدید متاثرہ ہوٹل کے 6 ملازمین  بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تاہم سکیورٹی کیمروں سے متعلقہ 2 ملازمین ابھی ہوٹل میں محصور ہیں۔



متعللقہ خبریں