امریکہ نے ایران کو الٹی میٹم دے دیا

مریکہ،  ایران کے   دیگر علاقوں میں   سخت گیر مؤقف کے خلاف " جدوجہد کرے گا، ہم داعش کی شکست کو ایران  کی فتح کی ماہیت   اختیار کرنے کی اجازت نہیں  دیں گے

923529
امریکہ نے ایران کو الٹی میٹم دے دیا

امریکی نائب صدر مائیک پینس  کا کہنا ہے  کہ اگر ایران کے ساتھ سن 2015 میں طے پانے والے  جوہری معاہدے کی خامیوں کو   آئندہ  کے مہینوں میں   دور نہ کیا گیا تو   امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہو جائیگا۔

پینس نے امریکہ میں "اسرائیل  نواز تحریکوں میں  سے نمایاں ترین  " AIPAC  2018 سے خطاب میں کہا کہ خطرناک  اشتعال انگیزی  کو امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں  کی جانب سے  نظر انداز نہیں  کیا جا سکتا۔  اگر ایران کے ساتھ  طے پانے والے جوہری  معاہدے میں  ترامیم نہ کی گئیں تو  امریکہ   اس   معاہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ" امریکہ،  ایران کے   دیگر علاقوں میں   سخت گیر مؤقف کے خلاف " جدوجہد کرے گا، ہم داعش کی شکست کو ایران  کی فتح کی ماہیت   اختیار کرنے کی اجازت نہیں  دیں گے۔"

پینس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  القدس  کو "اسرائیل کے دارالحکومت " تسلیم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے وعدوں کو کافی حد تک پورا کرنے  میں کوشاں رہتے ہیں۔ "امریکہ  امسال  یکم مئی کے روز  القدس  میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔  ٹرمپ کا یہ فیصلہ امریکی مفادات  اور بیک وقت امن کے  فوائد کو  بالائے طاق رکھنے والا ایک  فیصلہ  تھا۔  ہم نے  حقائق کو حکایات  پر ترجیح دی ہے اور حقائق پائدار امن کے قیام  کا اصل منبع ہیں۔



متعللقہ خبریں