مشرقی غوطہ کے حالات کی ذمےداری ہم پر یا ہمارے اتحادیوں پر نہ ڈالی جائے:روس

روس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ شام کے شہر مشرقی غوطہ میں صورت حال کی ذمے داری روس یا  اس کے  اتحادیوں پر عائد نہیں ہوتی

915905
مشرقی غوطہ کے حالات کی ذمےداری ہم پر یا ہمارے اتحادیوں پر نہ ڈالی جائے:روس

روس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ شام کے شہر مشرقی غوطہ میں صورت حال کی ذمے داری روس یا  اس کے  اتحادیوں پر عائد نہیں ہوتی۔

 کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا کہ غوطہ میں حالیہ خونریزی کی وجہ وہ عناصر بنےجو دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔

 پیسکوف نے کہا کہ اس کے لیے شام، روس یا ایران کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا کیونکہ  اتحادی عناصر دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مشرقی غوطہ میں  گزشتہ اتوار سے اب تک ڈھائی سو افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

باغیوں کے زیر قبضہ یہ شہر شامی فوج  کے محاصرے میں ہے جہاں شامی فضائیہ کی طرف سے بمباری آج پانچویں روز بھی جاری رہی۔



متعللقہ خبریں