جنوبی کوریا: جنسی جرائم کے مرتکب فوجیوں کو زیادہ سخت سزائیں دی جائیں گی

جنوبی کوریا کی فوجداری عدالت جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے فوجیوں کے خلاف "صفر ٹالرینس" سسٹم کا آغاز کرے گی

915285
جنوبی کوریا: جنسی جرائم کے مرتکب فوجیوں کو زیادہ سخت سزائیں دی جائیں گی

جنوبی کوریا کے فوجی حکام جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے فوجیوں کو زیادہ سخت سزائیں دینے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوریا کی فوجداری عدالت جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے فوجیوں کے خلاف "صفر ٹالرینس" سسٹم کا آغاز کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کرنے والے کو فوج سے نکالنے، جنسی حملہ کرنے والے کے رتبے کو گرانے  اور جنسی  طور پر ہراساں کرنے والے کو معطلی کی سزا  سنائی  جائے گی۔

علاوہ ازیں جنسی تشدد  کے معاملے میں ملزم کے ساتھ تعاون کرنے والے فوجی حکام کو بھی سزا دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ جنسی جرائم  کے سدباب کے لئے مسلح افواج  کو دی جانے والی  تربیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں