واشنگٹن اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان نئے سفارتی دور کے معاملے میں پیش رفت

صدر مون جائے اِن کے ساتھ مذاکرات میں شمالی کوریا کے ساتھ زیادہ رابطہ قائم کرنے کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ اتفاق رائے طے پا گیا ہے: مائیک پینس

908901
واشنگٹن اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان نئے سفارتی دور کے معاملے میں پیش رفت

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ  اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان، پیشگی شرائط کے بغیر براہ راست مذاکرات کے ساتھ نتیجہ خیز  ہو سکنے والے، نئے سفارتی دور کے معاملے میں حقیقی معنوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق پینس سرمائی اولمپکس کے سلسلے میں جنوبی کوریا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے صدر مون جائے اِن کے ساتھ شمالی کوریا کے موضوع پر  دو اہم مذاکرات کئے۔

جنوبی کوریا سے واپسی پر پینس نے ائیر فورس ٹُو کے طیارے  میں اخباری نمائندوں کے لئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ  ان دو مذاکرات میں شمالی کوریا کے ساتھ زیادہ رابطہ قائم کرنے کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

مائیک پینس نے کہا کہ نیا سفارتی  مرحلہ دو پہلووں پر مبنی ہے ، ایک یہ کہ جوہری اسلحے کے خاتمے کے لئے کھلے اقدامات کرنے تک کِم یانگ اُن انتظامیہ پر عائد سخت پابندیاں  ختم نہیں ہوں گی دوسری یہ کہ مطلوبہ بدل چکانے کے بعد اس کے متبادل شکل میں مذاکرات کی میز پر بیٹھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس  کی افتتاحی تقریب میں شمالی کوریا کے صدر کِم یانگ اُن  کی بہن  کِم یو یانگ  اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس  کا آگے پیچھے بیٹھنا مرکز توجہ بنا تھا۔

کِم یو یانگ نے تقریب میں مون جائے اِن کے ساتھ  بھی ہاتھ ملایا تھا۔



متعللقہ خبریں