امریکہ: دوٹرینوں میں تصادم،2 افراد ہلاک درجنوں زخمی

امریکہ  میں دو ٹرینوں کے تصادم میں دو افراد ہلاک جبکہ 70سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

903490
امریکہ: دوٹرینوں میں تصادم،2 افراد ہلاک درجنوں زخمی

امریکہ  میں دو ٹرینوں کے تصادم میں دو افراد ہلاک جبکہ 70سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک مسافر ریل گاڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حکام کے مطابق ،حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین میں 139 افراد سوار تھے۔

 یہ واقعہ گزشتہ  ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کا انجن متعدد بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گیا جبکہ حادثے کی وجہ سے پانچ ہزار گیلن ایندھن بھی بہہ گیا۔

 اس حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں