ہر بات چیت کو رائے عامہ کے سامنے آشکار نہیں کیا جا سکتا، جم ماتھیس
ترکی کے ممکنہ منبچ آپریشن پر امریکی وزیرِ دفاع نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بعض سوالات کا جواب دیا

امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ترکی کے ساتھ منبچ کے معاملے پر بات چیت کی ہے تا ہم اس کی تفصیلات سے رائے عامہ کو آگاہی کرانا مناسب نہیں ہو گا۔
پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر ِ ددفاع نے ترکی کے شاخ زیتون آپریشن اور ترکی کے محتمل منبچ آپریشن کے حوالے سے اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔
انہوں نے بتایا کہ شام کی تازہ صورتحال کے حوالے سے ترک وزیر دفاع نورالدین جانیک لی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترک مسلح افواج کے منبچ میں فوجی کاروائی کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ماتھیس نے بتایا کہ میں اس موضوع پر اسوقت بات نہیں کر سکتا، کیونکہ بعض معلومات کو رائے عامہ پر فوری طور پر آشکار نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طریقے سے آپ دو طرفہ مفادات کے درمیان توازن قائم کر سکتے ہیں۔ ہم محض یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اسوقت ہمارے اتحادی ترکی کے ساتھ بحث و مباحثہ کا ایک معاملہ ہے۔
متعللقہ خبریں

آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگس میں جنگلات کی آگ سے ایک لاکھ ہیکٹر کا رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا
شہر کے مغربی علاقے میں لگنے والی 5 آگ سے ویسٹ میک ڈونل نیشنل پارک کا تقریباً 20 فیصد جل گیا