برازیل: کلب پر مسلح حملے میں 14 افراد ہلاک

فورٹالیزا شہر میں ایک کلب پر کل صبح کے وقت مسلح حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 14 افراد  ہلاک ہو گئے

898543
برازیل: کلب پر مسلح حملے میں 14 افراد ہلاک

برازیل میں ایک کلب پر مسلح حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق فورٹالیزا شہر میں ایک کلب پر کل صبح کے وقت مسلح حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 14 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک 12 سالہ بچے سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور،  منشیات کی تجارت سے منسلک جتھوں کے رکن ہو سکتے ہیں۔

گلوبو ٹیلی ویژن کے مطابق  صوبہ سیرا  کے سکیورٹی سیکرٹری اینڈرے کوسٹا  نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کلب حملے میں ہلاک  ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں