امریکی سینٹ نے فیڈ کی سربراہی کے لئے جیروم پاول کی منظوری دے دی

امریکہ کے سینٹ نے مرکزی بینک Fed کی سربراہی کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ امیدوار جیروم پاول کی منظوری دے دی

895860
امریکی سینٹ نے فیڈ کی سربراہی کے لئے جیروم پاول کی منظوری دے دی

امریکہ کے سینٹ نے مرکزی بینک Fed کی سربراہی کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ امیدوار جیروم پاول کی منظوری دے دی ہے۔

پاول تا حال فیڈ کی انتظامی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بینک کی سربراہی کے لئے ان کی نامزدگی کی سینٹ میں منعقدہ رائے شماری میں 12 کے مقابل 85 مثبت ووٹوں سے منظوری دے دی گئی ہے۔

پاول تقریب حلف برداری کے بعد فیڈ بینک کی موجودہ سربراہ جینٹ یلن کے جگہ سنبھالیں گے۔

توقع ہے کہ پاول بینک کی سربراہی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سال 2012 سے بینک کی سربراہ جینٹ یلن کی حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے پرانی کرنسی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔

اندازے کے مطابق پاول کی ذاتی دولت 55 ملین ڈالر تک ہے جو پاول کے ،سال 1940 سے لے کر اب تک  کے امیر ترین فیڈ سربراہ ہونے کا مفہوم رکھتی ہے۔

پاول  کی تعلیم کے شعبے سیاست اور قانون ہیں اور اس حوالے سے وہ گذشتہ 40 سال سے بغیر کسی اقتصادی ڈگری کے فیڈ کے واحد سربراہ ہونے کی بھی خصوصیت بھی رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں