ٹرمپ کا جواب: میں صرف ذہین ہی نہیں جینئس انسان ہوں

میں نہایت کامیاب کاروباری شخصیت تھا جب میں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا اور اس  کے بعد پہلی کوشش میں ہی صدر بن گیا، میرے خیال میں اس کے لئے صرف ذہانت ہی نہیں جینئس کی اصطلاح استعمال کی جا سکتی ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

883187
ٹرمپ کا جواب: میں صرف ذہین ہی نہیں جینئس انسان ہوں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بارے میں مارکیٹ میں آنے والی نئی کتاب "Fire and Fury: İnside the Trump White House" یعنی "آتش اور طیش: ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے"  سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے بیانات جاری کئے ہیں۔

اپنا ذہنی توازن درست نہ ہونے سے متعلق دعووں  کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ " کھلے الفاظ میں کہا جائے تو یہ کہ زندگی بھر میں جو دو بڑی اقدار میرے ساتھ رہیں وہ میرا دماغی توازن اور ذہانت ہیں۔ میں نہایت کامیاب کاروباری شخصیت تھا جب میں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں  قدم رکھا اور اس  کے بعد پہلی کوشش میں ہی صدر بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں اس کے لئے صرف ذہانت ہی نہیں جینئس کی اصطلاح استعمال کی جا سکتی ہے اور وہ بھی  کافی حد تک متوازن جینئس"۔

دوسری طرف کیمپ ڈیوڈ میں انہوں نے ریپبلکن لیڈروں کے ساتھ ملاقات  میں کہا کہ انہوں نے کتاب کے مصنف مائیکل ولف کے ساتھ وائٹ ہاوس میں کبھی ملاقات نہیں کی اور یہ کہ کتاب من گھڑت دعووں پر مبنی ہے۔

کتاب میں ان کے غیر متوازن ذہنی صحت کے بارے میں دعووں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے بہترین اسکولوں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کی اور وہ بہت کامیاب طالبعلم رہے۔ انہوں نے بلین ڈالر مالیت کا کاروبار قائم کیا، ٹیلی ویژن کی دنیا میں کامیابی حاصل کی اور پہلی ہی کوشش میں ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔

مصنف کے ٹرمپ کے ساتھ 3 گھنٹوں پر مشتمل انٹرویو سے متعلق دعوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "میں اس شخص کو نہیں جانتا اور اس کا میرے ساتھ وائٹ ہاوس میں 3 گھنٹے کا انٹرویو کرنے کا دعوی بے بنیاد ہے۔ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا یہ سب کچھ مصنف کی خیالی دنیا ہے۔  میں نے مصنف کے ساتھ اوول آفس میں کبھی بھی ملاقات نہیں کی"۔



متعللقہ خبریں