نائجیریا ، مسجد پر خودکش حملہ 14 افراد جاں بحق
نائجیریا میں مسجد پر خودکش حملے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نائجیریا میں مسجد پر خودکش حملے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کیمرون کی سرحد سے متصل نائجریا کے قصبے گمبورو کی مسجد میں عین اس وقت خودکش حملہ ہوا جب لوگ نماز فجر کی تیاری کررہے تھے۔
دھماکے سے مسجد کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور مسجد میں موجود موذن کے علاوہ کوئی بھی شخص نہیں بچ سکا، ملبے سے اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور مزید کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
دھماکے سے کچھ دیر پہلے چار مشتبہ افراد کو دیکھا گیا تھا، علاقے کی نگرانی پر مامور افراد نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلے، پیچھا کرنے پر ایک پکڑا گیا، 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جب کہ ایک کو تلاش نہیں کیا جاسکا، خدشہ ہے کہ اسی نے مسجد پر خودکش حملہ کیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم مقامی لوگوں اور حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ہی ملوث ہے۔
متعللقہ خبریں
صومالیہ، دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف کاروائیوں میں تنظیم کے 59 ارکان غیر فعال
ملک کے گالگادود اور وسطی شابل علاقوں میں تنظیم کے خلاف فوجی کاروائیاں کی گئیں