جنوبی کوریا کی امریکہ سے اپیل، 2018 سرمائی اولمپکس تک جنگی مشقوں کو ملتوی کر دیا جائے

جنوبی کوریا کے لیڈر نے اپنے ملک کی میزبانی میں متوقع سال 2018 سرمائی اولمپکس کے اختتام تک امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے التوا کی اپیل کر دی

872137
جنوبی کوریا کی امریکہ سے اپیل، 2018 سرمائی اولمپکس تک جنگی مشقوں کو ملتوی کر دیا جائے

جنوبی کوریا کے لیڈر نے اپنے ملک کی میزبانی میں متوقع سال 2018 سرمائی اولمپکس کے اختتام تک امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے التوا کی اپیل کی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائی اِن نے امریکی نیوز چینل NBC نیوز کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ 2018 سرمائی اولمپکس سے قبل تناو میں کمی لانے کے لئے امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں کمی لانا ممکن ہو گا۔

مون نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ کو یہ تجویز پیش کی ہے اور واشنگٹن انتظامیہ اس وقت اس تجویز  پر غور کر رہی ہے۔ تاہم ہر چیز کا انحصار شمالی کوریا کے روّیے پر ہے۔

گذشتہ ہفتے روزنامہ فنانشیل ٹائمز  نے بھی شائع کردہ خبر میں کہا تھا کہ پیونگ چنگ شہر میں سرمائی اولمپکس کے دوران سیول انتظامیہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی ممکنہ تحریکی اقدام سے بچنا چاہتی ہے اور اس کے لئے سیول انتظامی نے واشنگٹن انتظامیہ سے اولمپکس کے اختتام تک جنگی مشقوں میں وقفہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

فنانشیل ٹائمز کی رُو سے امریکی انتظامیہ  ایک قومی احتمال کے مطابق اس مطالبے کو قبول کر لے گی اور ماہِ فروری اور مارچ کے آغاز میں متوقع دو جنگی مشقوں کو ملتوی کر دے گی۔

تاہم تا حال واشنگٹن کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

امریکہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں کہ جب شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل  اور جوہری اسلحے کے تجربات  کے خطرات سر پر منڈلا رہے ہیں ہم ابھی اسی سوال کا کوئی جواب تلاش نہیں کر سکے کہ آیا اپنے کھلاڑیوں کو سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے پیونگ چنگ بھیجا جائے یا نہیں۔

تاہم بعد ازاں امریکہ کی اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے کہا تھا کہ 9 سے 25 فروری کو متوقع 2018 سرمائی اولمپکس میں امریکہ کی ٹیم شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کا جواب شمالی کوریا اپنے نئے اسلحے کے تجربات سے دے رہا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ اپنے Hwasong-15  بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے وہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں