آسٹریا : قدامت اورعوام پسند پارٹیاں متفق،مخلوط حکومت قائم ہو گئی
آسٹریا میں قدامت پسند پیپلز پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی عوام پسند سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے مابین مخلوط حکومت قائم کرنے کا معاہدہ گزشتہ جمعے کو طے پایا تھا
آسٹریا میں قدامت پسند پیپلز پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی عوام پسند سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے مابین مخلوط حکومت قائم کرنے کا معاہدہ گزشتہ جمعے کو طے پایا تھا۔
اس معاہدے کے بعد حکومتی تشکیل اور وزراء کی تفصیل ملکی صدر الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین کو پیش کی گئی تھیں۔
آسٹرین صدر نے دو روز قبل واضح کر دیا تھا کہ نئی حکومت جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
اسی اعلان کے بعد گزشتہ روز سیباستان کرس اپنے ملک کے چانسلر بن گئے ہیں۔
اُن کے نائب چانسلر فریڈم پارٹی کے ہائنز کرسٹیان اشٹزاخے ہیں۔
اشٹراخے مہاجرین کے ساتھ ساتھ اسلام مخالف بھی تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ یورپ میں اسلام کی کوئی جگہ نہیں۔
دائیں بازو کے اِس سیاستدان نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو یورپ کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ: ہائی اسکول پر مسلح حملہ
اینٹیاک ہائی اسکول پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا