ہم شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں مخالف گروپوں کو بھی شامل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں

ہم سوچی میں متوقع قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں شامی مخالفت سے بھی مختلف گروپوں کو شامل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں: ولادی میر پوتن

866342
ہم شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں مخالف گروپوں کو بھی شامل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ہم شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں ماسکو اور قاہرہ پلیٹ فورم  سمیت مختلف مخالف گروپوں کو بھی شامل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

قاہرہ کے ہنگامی دورے کے دوران پوتن نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے ساتھ ملاقات کی اور مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سوچی میں متوقع قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں شامی مخالفت سے بھی مختلف گروپوں کو شامل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں"۔

پوتن نے کہا کہ" روس  کی قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے اقدام کے ساتھ تعاون کرنے پر ہم اپنے مصری اتحادیوں کے شکر گزار ہیں۔ ہم کانفرنس میں ماسکو اور قاہرہ پلیٹ فورموں سمیت مختلف مخالف گروپوں کو بھی شامل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

ولادی میر پوتن نے مزید کہا کہ تقریباً پوری شامی زمین    دہشت گردوں سے صاف ہو گئی ہے اور روسی مسلح فورسز کے بھاری شرکت سے اٹھائی گئی ذمہ داری کو پورا کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں