شمالی کوریا کا نیا بلاسٹک میزائل تجربہ،جاپان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

شمالی کو ریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے  جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے

857157
شمالی کوریا کا نیا بلاسٹک میزائل تجربہ،جاپان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

شمالی کو ریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے  جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے ۔
خبر کے مطابق ، یہ میزائل شمالی کوریا کے جنوبی صوبے پیا نگ سانگ سے داغا گیاتاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاپان کے کس حصے پر گرا ۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا رواں سال کئی میزائل تجربے کر چکا ہے ۔

جنوبی کوریائی فوج  کا کہنا تھا کہ شمالی کوریانے بیلسٹک میزائل تقریبا ً2ماہ بعد فائرکیا اور ہم  شمالی کوریا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں.

وائٹ ہاوس ترجمان نے بھی کہا ہے کہ  شمالی کوریاکے میزائل تجربے کے بعدصورتحال کاجائزہ لے ر ہے ہیں ۔
دوسری طرف جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکاداغاگیا میزائل 50 منٹ فضا میں رہا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا جس کے بعد  صورتحال پر غور کرنے کے لئے جاپانی وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں