یورپی یونین کا 34 ہزار افراد کو بسانے کا اعلان، کون سے ممالک شامل ہیں جانیئے

یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے رکن ممالک میں 34 ہزار افراد کو جلد ہی بسانے کا ارادہ رکھتے ہیں

848577
یورپی یونین کا 34 ہزار افراد کو بسانے کا اعلان، کون سے ممالک شامل ہیں جانیئے

یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے عہد کیا ہے کہ وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے 34ہزار مہاجرین کو براہ راست  قبول کریں گی۔

 یہ بات برسلز میں یورپی یونین کے حکام نے  گزشتہ  شام کو  بتائی۔

 یونین کے رکن ممالک نے یہ عہد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر رعد الحسین کے اس بیان کے محض ایک روز بعد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتیوں کے روکنے کے لیے یورپی ممالک کا لیبیا کے ساتھ تعاون ’انسانی ضمیر کے لیے ایک شرمناک‘ بات ہے۔

 یاد رہے کہ یورپی یونین نے ماہ  ستمبر میں کہا تھا کہ وہ اگلے دو  سالوں میں دوبارہ آباد کاری کے ایک پروگرام کے تحت اپنے ہاں کم از کم 50 ہزار مہاجرین کو پناہ دے گی۔

 اس پروگرام میں اب تک16 ممالک اپنی شمولیت کی پیشکش کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں