اسپین اور برطانیہ کے روس پر الزامات ہسٹیریائی حرکات ہیں: سرگے لاوروف

میڈریڈ اور لندن کے اس قسم کے الزامات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دارالحکومتوں کو کثیر تعداد میں غیر حل شدہ داخلی مسائل کا سامنا ہے اور ان کے حکام عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹا کر کسی دوسری طرف مبذول کرنے کے لئے ہسٹیریائی حرکات کر رہے ہیں: لاوروف

848140
اسپین اور برطانیہ کے روس پر الزامات ہسٹیریائی حرکات ہیں: سرگے لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ روس کے مسئلہ  کاتالونیا  میں اور برطانیہ کے داخلی امور میں مداخلت کرنے سے متعلق دعوے ہسٹیریا ئی طرز عمل کا مظاہرہ ہے۔

لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ پریس کانفرنس  میں برطانیہ اور اسپین کے حکام کی طرف سے اپنے ممالک کے امور داخلہ  میں روس کی مداخلت سے متعلق الزامات کا جواب دیا۔

لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ  اور اوقیانوس پار کے ہمارے بعض ساجھے داروں کے پاس، روس کے ذرائع ابلاغ  پر الزامات لگانے  اور انہیں غیر ملکی ایجنٹ اعلان کرنے کے علاوہ  اور کوئی کام نہیں ہے  اور ہمیں اب ان کے اس طرز عمل کی عادت ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈریڈ اور لندن کے  اس قسم کے الزامات  سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دارالحکومتوں کو کثیر تعداد میں غیر حل شدہ داخلی مسائل کا سامنا ہے اور ان دارالحکومتوں کے حکام عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹا  کر کسی دوسری طرف مبذول کرنے کے لئے ہسٹیریائی حرکات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین کی حکومت  نے دعوی کیا تھا کہ کاتالونیا خود مختار انتظامیہ میں آزادی  کے حق میں سوشل میڈیا سے دئیے جانے والے پیغامات کی اکثریت کا تعلق  روس سے  ہے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق، دونباس کی صورتحال ، سائبر حملوں اور انتخابات میں مداخلت  جیسے موضوعات میں ماسکو پر الزامات لگائے تھے۔

مے نے برطانیہ میں یہ دعوی بھی کیا تھا کہ برطانیہ میں نشر و اشاعت دینے والے  روسی میڈیا  کے ادارے حقیقت  کے برعکس نشریات دیتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں