جنوبی کوریا: شمالی کوریا کی توجہ 'جوہری طاقت' سے 'اقتصادیات 'کی  طرف مبذول ہو گئی ہے

شمالی کوریا کے لیڈر کی حالیہ دنوں کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی توجہ 'جوہری طاقت' سے 'اقتصادیات 'کی  طرف مبذول ہو گئی ہے: جنوبی کوریا وزارت اتحاد

848258
جنوبی کوریا: شمالی کوریا کی توجہ 'جوہری طاقت' سے 'اقتصادیات 'کی  طرف مبذول ہو گئی ہے

جنوبی کوریا  کی وزارت اتحاد نے کہا کے شمالی کوریا کے لیڈر کی حالیہ دنوں کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی توجہ 'جوہری طاقت' سے 'اقتصادیات 'کی  طرف مبذول ہو گئی ہے۔

حالیہ  دور میں جوہری خطرے  کا تائثر پیدا کرنے والے  ملک شمالی کوریا  کے سرکاری میڈیا  کی آج شائع کردہ تصاویر میں شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اُن  ایک ٹریکٹر فیکٹری میں جائزہ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر میں کِم یانگ اُن فیکٹری کے ملازمین کے ساتھ مسکراتے اور ٹریکٹروں کا تجربہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دو ماہ میں فارم ہاوسز میں اور فیکٹریوں میں کیمروں کے لئے پوز دینے والے کِم یانگ اُن کو 21 جون سے 20 ستمبر کے درمیان اقتصادیات سے متعلقہ کسی شعبے میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

خاص طور پر موسم گرما میں ان کی صرف میزائل تجربوں کے دوران اور اسلحہ فیکٹریوں  کے دوروں کے دوران لی گئی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں