چین ایک بہت اچھا ثالث اور منصف ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں چین بہت معاون و مدد گار ثابت ہو گا، چین بہت اچھا ثالث اور منصف ہے اس کے علاوہ مجھے امید ہے کہ اس معاملے میں روس بھی بہت مددگار ہو سکتا ہے: ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین ایک بہت اچھا ثالث اور منصف ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویتنام کے دورے پر ہیں، ویتنام پہنچنے پر صدر تران ڈائی کوآنگ نے دارالحکومت ہنوئی کے صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
دو طرفہ مذاکرات سے پہلے صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا اور ویتنام کے لئے متوقع سرمایہ کاریوں کے بارے میں بیانات جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں چین بہت معاون و مدد گار ثابت ہو گا، چین بہت اچھا ثالث اور منصف ہے اس کے علاوہ مجھے امید ہے کہ اس معاملے میں روس بھی بہت مددگار ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے ویتنام میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔
صدارتی پیلس میں مذاکرات کے بعد صدر ٹرمپ کمیونسٹ پارٹی کے چئیر مین نگوئین پوہ ٹرونگ اور ویتنام کی عملی حکومت پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم نگوئین ہوآن فوک کے ساتھ ملاقات کریں گے۔