نائیجیریا:4 برطانوی یرغمالیوں میں سے3 بازیاب ،1 مارا گیا

برطانوی دفتر خارجہ  اور نائیجیرئین  حفاظتی  اداروں  کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ برطانوی یرغمالیوں کی رہائی کےلیےایک آپریشن  شروع ہوا جس میں  لین اسکوائر ہلاک جبکہ باقی تین  یرغمال رہا کروا لیے گئے

842243
نائیجیریا:4 برطانوی یرغمالیوں میں سے3 بازیاب ،1 مارا گیا

شمالی  نائیجیریا سے اغوا کیے جانے والے برطانوی شہری  لین اسکوائر کو ہلاک کر دیا گیا ۔

 برطانوی دفتر خارجہ  اور نائیجیرئین  حفاظتی  اداروں  کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ    برطانوی یرغمالیوں  کی  رہائی کےلیے   ایک آپریشن  شروع ہوا جس میں  لین اسکوائر ہلاک جبکہ باقی تین  یرغمال رہا کروا لیے گئے ۔

 ان یرغمالیوں کے نام الانا کارسن ، ڈیوڈ ڈونووان اور  شرلی ڈونووان  ہیں۔

 یاد رہے کہ  ان 4 برطانوی شہریوں کو گزشتہ 13 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں