روس کے مختلف نسلی گروپوں کے بائیو مٹیرئیل کو جمع کیا جا رہا ہے: پوٹن
نامعلوم مقاصد کے تحت، روس کے مختلف نسلی گروپوں کے بائیو مٹیرئیل کو جمع کیا گیا ہے: صدر ولادی میر پوٹن
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ نامعلوم مقاصد کے تحت، روس کے مختلف نسلی گروپوں کے بائیو مٹیرئیل کو جمع کیا گیا ہے۔
پوٹن کی شرکت سے منعقدہ رشئین سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے فروغ کی کونسل کے اجلاس میں ووٹ رائٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایگور بوریسوف نے کہا ہے کہ بعض افراد نے نامعلوم مقاصد کے ساتھ روس کے ویڈیو مانیٹر سسٹم کی مدد سے روسی شہریوں کی تصاویر جمع کی ہیں۔
بوریسوف کی فراہم کردہ ان معلومات کے جواب میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ "تصاویر تو ایک طرف کیا آپ کو ملک بھر سے بائیو میٹرئیل جمع کئے جانے کا علم ہے؟ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اس بائیو مٹیرئیل کو مختلف نسلی گروپوں اور رشئین فیڈریشن کے مختلف مقامات کے رہائشی انسانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے ۔ اصل مسئلہ یہ کہ یہ کام ارادی اور پیشہ وارانہ شکل میں کیا جا رہا ہے۔ یعنی کہنے کی بات یہ کہ ہم ایسے بڑے پیمانے پر محسوس کی جانے والی دلچسپی کے ہدف پر ہیں۔
متعللقہ خبریں
زیمبیا: معدنی کان بیٹھ گئی، 10 کان کن ہلاک
ممبووا کے علاقے میں معدنی کان بیٹھ گئی، حادثے میں کم از کم 10 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں