انتونیو گوٹیرش جمہوریہ وسطی افریقہ کے دورے پر،امن مشن حکام سے ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش چار روزہ دور پر افریقی ملک سینٹرل افریقن ری پبلک میں ہیں جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

833894
انتونیو گوٹیرش  جمہوریہ وسطی افریقہ کے دورے پر،امن مشن حکام سے ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش چار روزہ دور پر افریقی ملک سینٹرل افریقن ری پبلک میں ہیں۔

 وہ گزشتہ روز دارالحکومت بنگوئی پہنچے۔

 گوٹیرش نے اس افریقی ملک میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے گوٹیرش کا کہنا تھا کہ امن سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔

اپنے اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان متاثرین سے بھی ملیں گے جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا شکار بنے تھے۔



متعللقہ خبریں