ویتنام: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی

ویتنام میں خانون طوفان کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی

827275
ویتنام: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی

ویتنام میں خانون طوفان کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔

ویتنام شعبہ آفات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 34 افراد لا پتہ ہیں۔

ملک کے شمالی اور وسطی حصے کو اپنی لپیٹ میں لینے والے طوفان کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد گحر زیر آب آ گئے ہیں، 2 لاکھ 30 ہزار مویشی ہلاک ہو گئے ہیں  اور  کھڑی فصلوں    اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

منگل کے روز ملک کے شمال میں طوفان نے  زور پکڑنا شروع کیا اور اس کی شدت کو سب سے زیادہ  'ہوابن' صوبے میں  محسوس کیا گیا۔

متاثرہ صوبے میں تقریباً 300 فوجی ، پولیس اور رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔



متعللقہ خبریں