امریکی کنبے کی بازیابی پر امریکی صدر نے پاکستانی فوج کو سراہا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک۔ امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا ہے

826773
امریکی کنبے کی بازیابی پر امریکی صدر نے پاکستانی فوج کو سراہا ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ میں  کئی محاذوں پر بھر پور  تعاون کرنے پر پاکستان کا شکر گزار  ہوں، پاکستان اور اس کے رہنماؤں کےساتھ امریکہ کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اس سے پیشتر واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ  نے دعوی کیا تھا کہ  پاکستان نے کئی سالوں  تک امریکہ سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب اس  ملک نے بحیثیت قوم امریکہ کا  دوبارہ سے احترام کرنا شروع کر دیا ہے، لہذا ہم اب پاکستان کے ساتھ حقیقی معنوں میں  بہتر تعلقات کی شروعات  کر رہے ہیں۔

خیال رہے  کہ گزشتہ روز پاک فوج نے سرحدی علاقے میں ایک  آپریشن کے ذریعے  5 افراد پر مشتمل امریکی کینیڈین  کنبے کو بازیاب کرایا تھا جو کہ گزشتہ 5 برسوں سے دہشت گردوں کی تحویل میں تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک۔ امریکہ تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں